ابنا: اس کار بم دھماکے میں جو آج دوپہر کو پارا چنار کے کشمیر چوک پر ہوا چار خواتین سمیت 20 افراد شہید اور 64 زخمی ہوگئے ۔
اس سے قبل جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد دس بتائی گئی تھی اور بعض زخمیوں کی تشویشناک حالت کی بناء پر شہید ہونیوالوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے -
اگر چہ ابھی کسی گروہ یا فرد نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تا ہم اس سے قبل طالبان پارا چنار پر ایسے حملوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں -
.....
/169